پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی،

45کلوگرام منشیات برآمد،تین اسمگلرزگرفتار

پیر 19 مارچ 2018 16:43

پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی،
لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی 45کلوگرام منشیات برآمدتین اسمگلرزگرفتار پاکستان کے ترجمان کے مطابق لسبیلہ کے علاقے وندر کے قریب ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر ایک کار سے چیکنگ کے دوران 45کلوگرام علی کوالٹی کی حشیش برآمد کر کے تین اسمگلروں کو دھرلیا پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں پانچ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اسمگلروں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈ نے پاک ایران بارڈر کے قریب ایک کارروائی میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا جوغیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :