بلوچستان ہائیکورٹ میں عبدالرحیم زیارتوں کی نامزدگی کیخلاف دائر آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 19 مارچ 2018 16:43

بلوچستان ہائیکورٹ میں عبدالرحیم زیارتوں کی نامزدگی کیخلاف دائر آئینی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی عبدالرحیم زیارتوں کی نامزدگی کے خلاف دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور ،پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے عبدالرحیم زیارتوال کی بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے خلاف سابق اپوزیشن مولانا عبدالواسع کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی درخواست کی پیروی کامران مرتضی ایڈوکیٹ اور نور جان بلیدی ایڈوکیٹ نے کی جبکہ مولانا عبدالواسع عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ساڑھے چار سال تک اقتدار کے مزے لینے والے اب کس طرح اپوزیشن لیڈر بن سکتے ہے، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :