Live Updates

کراچی میں عمران خان وزیراعظم کے نعرے لگ گئے

زرداری، نوازشریف اور شہبازشریف کرپٹ ترین ہیں،مجھے کیوں نکالاکواس لیے نکالا کہ وہ پیسا چوری کررہا تھا، الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیتےگی،چیئرمین پی ٹی آئی کاتقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مارچ 2018 16:28

کراچی میں عمران خان وزیراعظم کے نعرے لگ گئے
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ 2018ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نوازشریف اور شہبازشریف کرپٹ ترین ہیں، مجھے کیوں نکالاکواس لیے نکالا کہ وہ پیسا چوری کررہا تھا، الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیتے گی،تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے گئے۔انہوں نے آج کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں نے 20،20سال باریاں لیں۔

آج ہرپاکستانی پرایک لاکھ 30ہزار قرضہ چڑھ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں کے آنے سے پہلے صرف30ہزار ہرپاکتانی پرقرضہ تھا۔انہوں نے کہاکہ زرداری اور نوازشریف اور شہبازشریف کرپٹ ترین ہیں۔کرپٹ لوگوں کے قتدار میں بیٹھنے سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔کرپشن سے پیسا بنانے والے ملک کیلئے کینسر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جب وہ کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟ اس کواس لیے نکالا کہ وہ عوام کے پیسے چوری کررہا تھا۔انہوں نے کہاکہ قوم غریب اور یہ چور امیرترہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف ہی جیتے گی۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات