امریکی سرکاری ذرائع ، سعودی تاج پوش شہزادے نے اپنی والدہ کو شاہ سلمان سے ملنے پر پابندی کیے رکھی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 مارچ 2018 16:24

امریکی سرکاری ذرائع ، سعودی تاج پوش شہزادے  نے اپنی والدہ کو شاہ سلمان ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2018ء) امریکی حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی ماں کو شاہ سلمان سے ملنے پر پابندی عائد کی تھی اور دو سال تک اپنی والدہ کو شاہ سلمان سے ملنے سے روکے رکھا تھا ۔ امریکی نیوز ایجنسی این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 14 حالیہ اور سابقہ امریکی حکام کی ایک ٹیم نے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی والدہ کو دو سال تک شاہ سلمان سے ملنے سے روکے رکھا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان سے ان دو سالوں میں جب بھی انکی والدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انکی والدہ ملک سے باہر ہیں اور اپنا علاج کروا رہی ہیں ۔ شاہ سلمان کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا کہ شہزادے محمد بن سلمان نے انھیں اپنی والدہ سے ملنے سے روک رکھا ہے اور اپنی والدہ کی بیماری سے متعلق ان سے جھوٹ بول رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے میں جب شاہ سلمان امریکہ دورے پر گئے تھے تو وہ خود کو وہاں عورتوں کے حقوق کا علمبدار ثابت کر رہے تھے اور عورتوں کو ڈرائیونگ ، کھیلوں کی اجازت دینے کا کہہ کر ایک لبرل شخص کے طور پر پیش کر رہے تھے ۔

جبکہ انکے گھر پر ہی ایک خاتون کو عورتوں کے حقوق حاصل نہیں اور وہ کوئی اور نہیں انکی اپنی والدہ ہیں۔ حکام کا دعوی ہے کہ تاج پوش شہزادے نے اپنی ماں کو گھر میں شاہ سلمان کے علم میں لائے بغیر نظر بند کیے رکھا تھا۔ این بی سی نیوز کے مطابق شاہ سلمان کو بتایا گیا تھا انکی تیسری 82 سالہ بیوی ریاست سے باہر علاج کے لیے گئی ہوئی ہیں ۔ شاہ سلمان اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے پائے گئے تھے کہ وہ اپنی تیسری بیوی کو بہت یاد کرتے ہوئے لیکن چونکہ وہ علاج کی غرض سے گئی ہے تو انھیں نہیں معلوم کہ وہ اصل میں کہاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :