وزارت داخلہ کی پرویزمشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مارچ 2018 16:15

وزارت داخلہ کی پرویزمشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ 2018ء) : وفاقی وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی سکیورٹی کیلئےوکیل اختر شاہ کو خط ارسال کردیا ہے،وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے وکیل پرویز مشرف کو خط ارسال کیا ہے کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرینگے۔وکیل مشرف وزارت داخلہ کوپرویز مشرف کی واپسی کی تاریخ سے آگاہ کریں۔وزارت داخلہ کے خط کے جواب میں وکیل مشرف نے کہا کہ  یقین نہیں ہے کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کریگی۔وکیل پرویزمشرف نے کہا کہ حکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :