سپریم کورٹ نے این اے 125انتخابی غداری کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 16:03

سپریم کورٹ نے  این اے 125انتخابی غداری کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء) سپریم کورٹ نے  این اے 125انتخابی غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 125انتخابی غداری کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹر بیونل نے این اے 125کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا ۔لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے آج خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر فیصلہ محفوط کرلیا۔عدالت نے کہا کہ اس کیس سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔