مقبوضہ کشمیر: پلوامہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

نوجوانوں کی شہادت پر ترال اور اونتی پورہ میں مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈانگر پورہ شادی مرگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے جواب میں احتجاجی نوجوانوں نے بھارتی فورسزپر پتھرائو کیا۔

فورسز اور مظاہرین کے درمیان رات دیر گئے تک جھڑپیں جاری رہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی شیلنگ سے علاقے میں زبردست افرارتفری اور خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا۔ ادھر بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے ملک پورہ ٹہاب کو بھی محاصرے میں لے کر لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ۔بھارتی فورسز نے علاقے کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا اور گھرگھر تلاشی لی۔دریں اثناء ترال اور اونتی پورہ میں اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال کے باعث معمولات زندگی متاثر رہے۔ دونوں علاقوں میں کارو باری ادارے بند جبکہ ٹرانسپوٹ معطل رہی۔یاد رہے بالہامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے دو کا تعلق ترال اور اونتی پورہ سے تھا۔

متعلقہ عنوان :