میر واعظ کامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حقائق اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کرنے پر زور

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے خاتمے کی غرض سے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے حقیقت پسند اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس افسوس ناک صورتحال سے باآسانی بچا جاسکتا ہے اگر بھارت اور پاکستان کشیدگی کی راہ ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقائق اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کریں۔

میر واعظ نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی طرف سے جاری شدید گولہ بارے میں شہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔