سرگودھا شہر میں بوری بند نعش کے مقتول 2 بچوں کے باپ کو پوسٹمارٹم کے بعد سپردخاک کر دیا گیا

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)سرگودھا شہر میں بوری بند نعش کے مقتول 2 بچوں کے باپ کو پوسٹمارٹم کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی بیوی سے پوچھ گھچہ شروع کر دیا بتایا گیا ہے کہ عبداللہ کالونی کے مقتول امتیاز کے بھائی محمد بخش نے الزام لگایا کہ اس کی بھاوج رضیہ بی بی نے اپنے آشناء عمر کے ساتھ قتل کا ارتکاب کیا۔پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں مقتول امتیاز 2 بچوں کا باپ اور 2 یوم سے غائب بتلایا جا رہا ہے جسے تشدد کر کے قتل کے بعد نعش بوری میں ڈال کر قریب بھی ویرانے میں پھنک دی گئی تھی۔