سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثہ میں منڈی بہاوالدین کا شہری جاں بحق

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثہ میں منڈی بہاوالدین کا شہری جاں بحق ہو گیا جس کی معیت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاوالدین کا منظور احمد موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ قصبہ بھابھڑہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔