سرگودھا‘ اندرون شہر ٹریفک کوکنٹرول کرنے کیلئے اہم بازاروں میں بیریئر لگانے کا فیصلہ

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ نے اندوران شہر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم بازاروں میں ایک بار بیرئیر لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ پنتجہ کی بجائے فولڈنگ بیرئیر لگائے جائیں گے تاکہ بزاروں کا نظام متاثر نہ ہو اس سلسلہ میں تاجروں سے مشاورت کر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں کچہری بازار،امین بازار میں ٹف ٹائیل اور سٹریٹ لائٹ کے علاوہ شہریوں کے آرام اور پینے کے پانی کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تاجروں کو اعتماد میں لے کر پختہ آہینی بیرئیر لگائے گے۔جو مشتعل تاجروں نے ازخود کا ڈالے اور بتایا کہ جو کام پہلے کرنے والے تھے ان کو پس پشت ڈال کر آخر میں ہونے والا کام پہلے کر لیا گیا۔تاجروں کے اس اقدام پر 9 نامزد اور 25 نامعلوم تاجروں کے خلاف کارسرکار میں مزاحمت اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے الزام میں استغاثہ بھی بنایا گیا جس پر کاروائی مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کے خطاب میں احتجاج کی دھمکی پر روک دی گئی تھی۔ جو ابھی تک زیر التواء ہی-

متعلقہ عنوان :