سرگودھا ‘ حکومت نے خطیب سکول سسٹم طرز پر مدارس بنانے پر غور شروع کردیا

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا میں حکومت نے خطیب سکول سسٹم طرز پر مدارس بنانے پر غور شروع کردیا ہے قومی تعلیمی پالیسی پر کام جاری ہے جس میں امام خطیب سسٹم کو مدارس کی تعلیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے حکومت پاکستان نے ابتدائی طور پر ڈویژن کے مختلف سکولوں میں ترک حکومت سے ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ مدارس کے تقابلی جائزہ کیلئے تحقیق کے بعد خطیب سکول سسٹم طرز پر مدارس قائم کئے جائیں جہاں پر دینی تعلیمی کیساتھ ساتھ بنیادی تعلیم بھی فراہم کی جائیگی اس حتمی منصوبے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دینگے جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا جائیگا۔