چنگ چی رکشہ حضرات کے روزگار کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

چنگ چی رکشہ کی فیس بیس روپے مقر ر کی گئی ہے اور اس سال جو ن میں اس فیس میں کو ئی اضافہ نہیں ہو گا‘لیاقت علی چٹھہ

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیا قت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اربن ٹرا نسپو رٹ سروس کے اجر اء کے بعد چنگ چی رکشہ حضرات کے روزگار کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چنگ چی رکشہ یو نین کے عہد یداران سے کہا کہ چنگ چی رکشہ کو پر انی پٹھہ منڈی میں ٹرمینل کیلئے جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ رکشہ فیس 20روپے رکھیں اور ٹر یفک پو لیس کو خلا ف وزی کی صور ت میں زیا دہ سے زیادوہ جر ما نہ دو سو روپے تک کرنے کی ہد ایت کی گئی ہے اور زائد وصولی کی صورت میں متعلقہ اہلکا ر کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی۔انہو ں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ کی فیس بیس روپے مقر ر کی گئی ہے اور اس سال جو ن میں اس فیس میں کو ئی اضافہ نہیں ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تما م چنگ چی رکشہ کو نئے روٹس الا ٹ کئے جا ئیں گے اور ہر روٹ پر چلنے والے ڈرائیو ز کو ایک کلر الا ٹ کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہد ایت کی کہ وہ دو دن کے اندراندر چنگ چی رکشہ کے روٹ مقر ر کر کے انہیںکلر الا ٹ کر یں۔ انہو ں نے کہا کہ اربن ٹرانسپو رٹ بھی روٹ سے ہٹ کر چلا نے والے ڈرائیو ر زکے خلا ف بھی ایکشن لیا جا ئے گا۔