سرگودھا سے نئے ٹائم ٹیبل میں 5 نئی ٹرینوں کا اجراء کیا جارہا ہے‘چوہدری حامد حمید

ارچ کو وزیر اعظم سرگودھا آرہے ہیں وہ یہاں پر سوئی گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کرینگے

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے بتایاکہ سرگودھا سے نئے ٹائم ٹیبل میں 5 نئی ٹرینوں کا اجراء کیا جارہا ہے جس میں میانوالی لالہ موسیٰ خانیوال فیصل آباد اور اسی طرح دیگر شہروں کو چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں حامد حمید نے بتایا کہ اس ضمن میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے ملاقات ہوئی جنہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ 15 اپریل سے جاری ہونیوالے نئے ٹائم ٹیبل میں مختلف ٹرینیں سرگودھا کے شہریوں کیلئے چلائی جارہی ہیں جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی حامد حمید نے بتایا کہ 30 مارچ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سرگودھا آرہے ہیں وہ یہاں پر سوئی گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کرینگے اس موقع پر ان سے سرگودھا کیلئے مزید فنڈز حاصل کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :