Live Updates

پاکستان سپر لیگ پیس مشن سائیکل ریسز 23 اور 25 مارچ کو ہوںگی، عابد علی ایڈووکیٹ

پیر 19 مارچ 2018 15:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز ، آئی جی سندھ، سٹی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کے حفاظتی انتظامات مکمل جشن یوم پاکستان اور پاکستان سپر لیگ کے موقع پر کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے انقلابی سائیکل ریسیں کرانے کا اعلان کیا ہے۔آج ایک ہنگامی بریفنگ سے کے سی اے، ایس سی اے کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک پر امن اور انسانیت پرست قوم ثابت کرنے کیلئے پاکستان سپر لیگ کی صورت میں ایک اہم سنگ ِ میل ہمیں ملا ہے جس کا پوری پاکستانی قوم کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے’’ کے سی اے، ایس سی اے کے ‘‘کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتایا کہ پہلی 20کلومیٹر طویل سائیکل ریس ضلع کراچی ملیر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اکرم بلوچ کی آرگنائرنگ شپ میں ڈی سی ضلع ملیر آفس سے 23مارچ کو شروع ہوگی اور اسٹیل ٹاؤن تک جائے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری 30کلومیٹر طویل سائیکل ریس 25مارچ کو ریلوے اسٹیڈیم آئی آئی چندریگر روڈ سے لیاری ٹائیگر سائیکلنگ کلب کے جنرل سیکریٹری عرفان خان کی آرگنائزنگ شپ میں منعقد ہوگی اور ٹاور ، پی سی ہوٹل ، شاہین کمپلکس اور آئی آئی چندریگر روڈکے چار چکر لگانے کے بعد سٹی ریلو ے اسٹیشن کے پاس ختم ہوگی۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :