ملکی سیاست پرسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گرفت کبھی کمزور نہیں ہوسکتی، حاجی ایس ایم شاہجہاں

پیر 19 مارچ 2018 15:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی ایس ایم شاہجہاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خدمت کی سیاست کا مقابلہ اقتدار کی جنگ لڑنے والوں کے بس کی بات نہیں۔ سیاسی مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان کی سیاست پر محمد نواز شریف کی گرفت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ تیر اور بلا صرف اقتدار تک رسائی کے ہتھیار ہیںجبکہ شیر عوام کے تحفظ اور حفاظت کی ضمانت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مقابلہ کرنے سے قاصر پیپلز پا رٹی اور تحریک انصاف درون خانہ متحد ہو کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملک و قوم کے لئے خدمات کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :