ایس ایس پی سکھر اور پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پیر 19 مارچ 2018 15:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انسداد جرائم جیسے اقدامات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو کی ہلاکت پر ایس ایس پی سکھر اور پولیس پارٹی کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو سراہتے ہوئے 5 لاکھ روپئے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ سکھر کی حدود میں اوستہ محمد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خطرناک ڈاکو حاجی جمالی جوکہ نیشنل ہائی وے سے اغواء برائے تاوان کی اکتالیس سے زائد وارداتوں میں سکھر خیرپور شکارپور پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔

متعلقہ عنوان :