فیض آباد دھرنے میں کھانا کس کی طرف سے دیا جاتا تھا؟حیرت انگیز نام سامنے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 15:18

فیض آباد دھرنے میں کھانا کس کی طرف سے دیا جاتا تھا؟حیرت انگیز نام سامنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2018ء)آئی ایس آئی نے فیض آباد دھرنےسے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ سال فیض آباد میں دئیے جانے والے دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت میں آئی ایس آئی کی جانب سے فیض آباد دھرنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فیض آباد دھرنے میں آئے شرکاء پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے اور وفاقی حکومت تحریک لبیک یا رسول ﷺ کے ساتھ پر امن طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہتی تھی۔رپورٹ میں دھرنے کو فراہم کردہ فنڈ سے متعلق بھی لکھا گیا ہے کہ اس دھرنے کے لئے مولاناخادم رضوی کے گروپ سے جڑے کئی مدارس نے چندہ اکھٹا کیا جب کہ دنیا بھر سے امیر شخصیات نے بھی مالی امداد کی۔جب کہ فیض آباد دھرنے میں مالی امدا د کرنے والوں میں ایک نجی ٹی وی چینل کا نام بھی شامل ہے۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مالک میاں عبد الرشید کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کو کھانا فراہم کیا جاتا تھا۔