پاک فضائیہ میں40 سال کی سروس میرے لیے اعزازہے- ایئر مارشل سہیل امان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 15:08

پاک فضائیہ میں40 سال کی سروس میرے لیے اعزازہے- ایئر مارشل سہیل امان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ میں40 سال کی سروس میرے لیے اعزازہے، پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ میرے لیے قابل فخرہے کہ میں نےایک بہترین فضائیہ کمان کی۔

(جاری ہے)

ایئر مارشل سہیل امان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے، میں اور میرے افسران نے خود سے کچھ وعدہ کیے، بطور پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، ہمیں اللہ کی مدد اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے لیس کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :