اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔بابراعوان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 15:08

اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔بابراعوان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بابراعوان نے کہاہے کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو راستہ روکیں گے ، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بابراعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کوموقع دینا چاہیے تاکہ اسٹیٹس کو ٹوٹ جائے، گلگت، آزاد کشمیر، پنجاب کی حکومت مسلم لیگ( ن) کے پاس ہے، مسلم لیگ( ن) فنڈزاستعمال نہیں کرنے دیتی۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ عجیب بات ہے ایک وزیرکہتا ہے پی آئی اے مفت دیں گے، کیا اب حکومتی اداروں کومفت بیچا جائےگا، حکومتی اداروں کوبیچنے کی کوشش کی گئی توپی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اورپی آئی اے کی لنڈا بازارمیں سیل نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی، این اے 53 سے الیکشن لڑوں گا، ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کھربوں کے ادارے کے، مفت کیسے بیچا جاسکتا ہے، اداروں کوایک شہر کے حکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نااہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نااہل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :