متحدہ عرب امارات میں اسکول بس حادثےمیں 2 سالہ بچہ جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 مارچ 2018 15:06

متحدہ عرب امارات میں اسکول بس حادثےمیں 2 سالہ بچہ جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2018ء) شارجہ کے الدہید کے علاقے میں تناج گاوں میں 2 سالہ بچہ بس کے نیچے آنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس اہلکاروں کے مطابق، آپریشن روم میں شام 2:45 بجے حادثہ کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی تھی ، جس پر گشت پو مامور پولیس کی ایک ٹیم کے ساتھ ایک ایمبولینس ٹیم اور ٹریفک کے ماہرین فوری طور پر اس جگہ پہنچ گئے. تاہم، بچے کی شناخت سعید کے طور پر ہو گئی ہے جو کہ قریب ہی ایک نرسری میں داخل تھا، پولیس کے آنے سے پہلے ہی بچہ جاں بحق ہو چکا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش الدہید کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دی ہے ۔ مقدمے کو تحقیقات کے لئے الدہید پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے. اتوار کو شام کے وقت نمازجنازہ کے بعد دفن کیا گیا تھا. پولیس نے رہائشی علاقے کے والدین سڑکوں پر بچوں پر نگرانی رکھنے کا کہا ہے۔