چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج اورصوبائی وزراء کی ملاقاتیں ،چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی

پیر 19 مارچ 2018 15:15

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی خلیل ..
کوئٹہ۔19مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ،میر غلام دستگیر بادینی ،میر عبدالماجد ابڑو ،عبدالکریم نوشیروانی،چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو رحمت اللہ بلوچ،سابق میئر کوئٹہ میر مقبول لہڑی سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایوان بالا کو احسن طریقے سے چلانے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کو سینیٹ میں یکساں مواقع فراہم کرینگے۔ محمد صادق سنجرانی کا بلوچستان سے تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا پورے صوبے کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے، ہمیں امید ہے کہ محمد صادق سنجرانی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سینیٹ کی کارروائی احسن انداز میں چلائیں گے۔