عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام سے کئے گئے زیادہ تر وعدے پورے کر دیئے ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

پیر 19 مارچ 2018 15:13

عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام سے کئے گئے زیادہ تر وعدے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام سے کئے گئے زیادہ تر وعدے پورے کر دیئے ہیں، عوام نے ساتھ دیا تو آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اس سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے، عوام مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیاب سے ہمکنار کریں۔

وہ منگل کو حویلیاں گے گائوں تنگی میں ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے علاقہ کیلئے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموںکا اعلان بھی کیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 6 کروڑ 7 لاکھ روپے، سڑک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ، محلہ نکہ کی سڑک کیلئے 8 لاکھ روپے، بجلی کی سکیموں کیلئے 28 لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے گرلز پرائمری سکول کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر گائوں تنکی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے دونوں رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔