ایبٹ آباد، بلدیاتی ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد علی خان جدون کی ضلعی چیئرمین بننے کی راہ ہموار

پیر 19 مارچ 2018 15:13

ایبٹ آباد، بلدیاتی ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد علی خان جدون کی ضلعی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) ضلع ایبٹ آباد میں دو بلدیاتی ضمنی الیکشنوں میں کامیابی کے بعد علی خان جدون کی ضلعی چیئرمین بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ کیہال اور سلہڈ سے پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ضلع اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد 42 جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبران کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخبات کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے ضلع چیئرمین علی خان جدون کی راہ ہموار ہو گئی ہے، اب ضلع اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس مجموعی تعداد 42 ہو گئی ہے جبکہ قانونی طور پر ضلع ناظم بننے کیلئے انہیں 39 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

کیہال اور سلہڈ میں فتح کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لنک روڈ ایبٹ آباد پر زبردست جشن منایا۔ علی خان جدون اور وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی بھی اس موقع پر کارکنوں کے ہمراہ موجود رہے۔