افغانستان میں ہونے والے تشدد کو پاکستان سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ترجمان پاک فوج
میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 14:54
(جاری ہے)
حال ہی میں واشنگٹن میں نائب امریکی صدر مائیک پینس نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرے۔
وائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکی نائب صدر نے صدر ٹرمپ کے اس مطالبے کو دہرایا کہ پاکستانی حکومت اپنی سرزمین استعمال کرنے والے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے معاملے پر مزید توجہ دے۔خلیجی اخبار سے اپنے انٹرویو میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے تشدد کو پاکستان سے نہیں جوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے وہاں حکومت کی عملداری سے عاری علاقوں کو افغان اور بین الاقوامی فورسز کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف جاری کارروائیوں کی بدولت بدامنی میں قابل ذکر کمی آئی ہے جب کہ عسکریت پسندوں کی سرحد کے آر پار آزادانہ نقل و حرکت کو روکنے کے لیے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے اور نئی چوکیاں قائم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.