Live Updates

آصف علی زرداری اور عمران خان کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں ،ْعابد شیر علی

ڈاکٹر عاصم کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ،ْ نوازشریف اور مریم نوازر کو کلثوم نواز کی تیمار داری کی اجازت نہیں دی ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 19 مارچ 2018 14:52

آصف علی زرداری اور عمران خان کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں ،ْعابد شیر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور عمران خان کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے ،ْڈاکٹر عاصم کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن نوازشریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمارداری کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری لیڈر شپ کبھی پاکستان سے نہیں بھاگے گی، پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گیا ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور میں ایک ارب درخت لگانے کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، میٹروبس کو جنگلہ کہنے والے آج خود میٹرو بس بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نیب کو پشاور کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے، وزیراعلی خیبر پختونخوا کرپشن میں ملوث ہیں، پنجاب میں 27 اور خیبرپختونخوامیں 57 ارب کی میٹروبن رہی ہے، پرویز خٹک نے میٹرو میں 30 ارب روپے کمیشن لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات