بیگم کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا

پیر 19 مارچ 2018 14:49

بیگم کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کردیاگیا ،ْوہ تقریبا 10 گھنٹے تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کیلئے ہسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا ،ْٹیومرکے دوبارہ نظرآنے پر کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہوئی تھی ،ْجہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔