ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی، خورشید شاہ کا دعویٰ

عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا جی بھر کر شوق پورا کریں، سیاستدان اٴْسے مانتے ہیں جو عملی کام کرے ،ْ اپوزیشن لیڈر

پیر 19 مارچ 2018 14:49

ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی، خورشید شاہ کا دعویٰ
خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا جی بھر کر شوق پورا کریں، سیاستدان اٴْسے مانتے ہیں جو عملی کام کرے ،ْ ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان باتیں بڑی بڑی کرتے ہیںلیکن سندھ کے عوام عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سربراہ بننے پر اختلافات ہیں ایسے میں ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی۔خورشید شاہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب لوگوں کی پگڑی اتارنیکا کام بند کرے،کرپشن شکایات کی پہلے تحقیقات کرے اوربعد میں میڈیا کو نام بھیجے۔