مودی سرکار کشمیر میں انسانی المیے کی ذمہ دار ہے-منموہن سنگھ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 14:15

مودی سرکار کشمیر میں انسانی المیے کی ذمہ دار ہے-منموہن سنگھ
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے برسراقتدار آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی تحریک اور پرتشدد واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے نئی دہلی میں انڈین نیشنل کانگریس کے ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ 2014 کے عام انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بی جے پی کے سیاسی اتحاد کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال میں شدت پیدا ہوئی۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں کے نظریاتی ٹکراﺅکے باعث دونوں جماعتوں کی انتظامیہ ایک دوسرے کے مخالف کام کررہی ہیں۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ ہماری سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں، سرحد پار دہشت گردی، داخلی دہشت گردی اور انتہاپسندی وہ مسائل ہیں جن کے باعث بھارتی عوام کو شدید پریشانی لاحق ہے اور نریندر مودی کی حکومت مسائل کے ادراک کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :