فرانس میں سعودی شہزادی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 مارچ 2018 14:14

پیرس کے اس علاقے میں سعودی شہزادی کا اپارٹمنٹ ہے
پیرس کے اس علاقے میں سعودی شہزادی کا اپارٹمنٹ ہے
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2018ء) ایک فرانسیسی جج نے سعودی شہزادی حصۃ بنت سلمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں جن پر ایک مزدور پر اپنے محافظ کے ذریعے تشدد کروانے کا الزام ہے۔ وہ سابق سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن ہیں۔ شہزادی حصۃ پر الزام ہے کہ انھوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایونیو فوش پر واقع اپنے گھر میں اپنے باڈی گارڈ کو ایک مزدور کو مارنے پیٹنے کا حکم دیا تھا۔

بی بی اردو کے مطابق  فرانسیسی میڈیا کے مطابق متاثرہ ملازم کا الزام ہے کہ انھوں نے جس کمرے میں کام کرنا تھا انھوں نے اس کی تصویر بنائی تھی اور ان پر یہ شک کیا گیا کہ وہ یہ تصاویر فروخت کرنا چاہتے تھے۔ یہ واقعہ سنہ 2016 کا ہے اور پولیس اس میں ملوث باڈی گارڈ پر مقدمہ درج کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انٹیریئر ڈیکوریشن کا کام کرنے والے اس شخص کے مطابق انھیں اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے یہ تصاویر درکار تھیں۔

خبررساں ادارے مبینہ متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ اسے مکے مارے گئے، باندھ ک رکھا گیا اور شہزادی کے قدموں کو چومنے پر مجبور کیا گیا، اور کئی گھنٹوں کے بعد ہی اسے اپارٹمنٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ مبینہ طور پر شہزادی حصۃ بنت سلمان اس واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد فرانس چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :