وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے 226 تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر کی مائیکرو سافٹ کے تعاون سے 21 ویں صدی کے لئے درکار اضافی مہارتوں کی ابتدائی تربیت دی جا رہی ہے، وزارت کیڈ

پیر 19 مارچ 2018 14:30

وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے 226 تعلیمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے طالبات کے 226 تعلیمی اداروں بالخصوص دیہی علاقوں میں دیگر جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں۔ یہ لیبارٹریاں موجودہ حکومت کے وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت قائم کی جا رہی ہیں جس کا مقصد وفاقی تعلیمی اداروں کو معیاری ترقی دینا ہے۔

وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ کے تعاون سے 21 ویں صدی کے لئے درکار اضافی مہارتوں کی ابتدائی تربیت بھی دی جا رہی ہے جن میں مثال کے طور پر کلائوڈ کمپیوٹنگ، ویب ڈیزائننگ، کوڈنگ، ڈیٹابیس متعارف کرانا، بنیادی کمپیوٹر پروگرامنگ، سافٹ ویئر ڈیزائن و ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت تک 202 اساتذہ کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تعینات کیا گیا ہے جو ان اداروں میں ایک لاکھ 10 ہزار طالبات کو کمپیوٹر خواندہ بنائیںگے تاکہ انہیں دنیا کے مطابق سکھایا جا سکے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے حال ہی میں یو ایس ایف کے ذریعے بارسلونا میں ورلڈ کانگریس 2018ء کے دوران ہوائی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت وہ پروگرام ڈیزائننگ، تربیت اور براڈبینڈ کے ساتھ کامیاب تجربات کا تبادلہ، ورٹیکل پبلک سروسز اور انٹیلیجنٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام سے آئی سی ٹی نیشنل سروسز کے اجراء کی حکمت عملی، ان طالبات جو یو ایس ایف آئی سی ٹی طالبات پروگرام میں شامل ہیں، کو بااختیار بنانے کے لئے مشترکہ انوویشن سنٹرز میں تعاون کریں گے۔ وزارت کیڈ کے ذرائع نے اس ضمن میں اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیبارٹریاں آئی سی ٹی کے دیہی علاقوں کے طلباء و طالبات میں ٹیلی کام انقلاب اور طلباء کو کمپیوٹر علوم سے روشناس کرانے کے مواقع فراہم کریں گی۔

پہلے مرحلہ میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ یونیورسل سروسز فنڈ (یو ایس ایف) پرائمری سطح کے 107 تعلیمی اداروں دیگر معاون سہولیات اور اساتذہ کی تربیت کے علاوہ ان اداروں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کمپیوٹڑ لیبز نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں بالخصوص دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کو 6 انتظامی زونز میں تقسیم کیا ہے جس میں سے ہر زون کا انتظام 19 گریڈ کا ایک آفیسر کر رہا ہے۔ ان 6 زونز میں سے 4 زونز دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ بحالی اور تزئیں و آرائش کے دوسرے مرحلے میں اب تک دیہی علاقوں میں قائم ایف ڈی ای کے زیرانتظام 423 سکولوں میں سے 279 سکولوں میں شہری علاقوں کے ہم پلہ جدید سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں جن میں 70 بسوں، 2147 وائٹ بورڈز اور 303 واٹر کولرز بمعہ فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی شامل ہے جس پر 21.4 ملین کی لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :