عراق کی اپنے تیل کی فروخت کے لیے ایشیائی منڈیوں پر نظر، چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کی توانائی کمپنیوں کے ساتھ جائنٹ وینچرکرے گا

60 فیصد تیل ایشیا میں ہی برآمد کریں گے،سربراہ قومی آئل کمپنی الا الیسیری

پیر 19 مارچ 2018 14:30

عراق کی اپنے تیل کی فروخت کے لیے ایشیائی منڈیوں پر نظر، چین، بھارت، ..
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) عراق نے کہا ہے کہ اس کی اپنے خام تیل کی کھپت کے لیے ایشیائی منڈیوں پر نظر ہے اور خطے میں اپنے شیئر کی وصولی کے لیے وہ مختلف آئل کمپنیوں کے ساتھ جائنٹ وینچر کرے گا۔یہ بات سومو کے سربراہ اعلیٰ الیسیری نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔اعلیٰ الیسیری نے کہا کہ ان کا ملک اپنے خام تیل کی برآمد کے لیے نئی ایشیائی منڈیوں کی تلاش میں ہے اور ہدف ہے کہ اپنی تیل کی برآمدات کا 60 فیصد ایشیا میں ہی برآمد کیا جائے، اس مقصد کے حصول کے لیے چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کی توانائی کمپنیوںکے ساتھ جائنٹ وینچر کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ چین کی قومی آئل کمپنی ’’ شنواآئل ‘‘ کے ساتھ منافعے میں شراکت داری کا معاہدہ ہے جس کے تحت وہ عراقی تیل کی چینی ریفائنریوں کو فروخت میں معاونت کرے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریلینس سمیت بھارت کی بڑی توانائی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کیے گئے ہیں جن کی مدد سے رواں سال عراق ، بھارت کو خام تیل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔کرکوک آئل فیلڈ سے ایران کو تیل سپلائی میں تعطل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرکوں کے ذریعے تیل کی ترسیل تکنیکی وجوہات کے باعث معطل ہے نہ کہ سکیورٹی وجوہات پر۔اس سلسلہ میں وزارت تیل جلد مقامی شپنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرے گی تاکہ ایران کو 40 ہزار بیرل یومیہ تیل کی سپلائی کا ابتدائی ہدف حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :