پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز

31مارچ کے بعد تمام محکموں کے ضمنی گرانٹ روکنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا

پیر 19 مارچ 2018 14:21

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بجٹ 2سے 5مئی کے دوران پیش کرنے کی تجویز دی ہے جس کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے 31مارچ کے بعد تمام محکموں کو ضمنی گرانٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :