برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 13:57

برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
دوبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے-دبئی میں چوتھے ورکی فاﺅنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جسے برطانوی استاد نے اپنے نام کرلیا۔دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والی بیسٹ گلوبل ٹیچر کی تقریب میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرٹ اینڈ ٹیکسٹائل کی ٹیچراینڈریا ظفیراکاﺅ کو شیخ محمد بن راشد المختوم نے ٹرافی اور 1ملین ڈالر انعام سے نواز۔

(جاری ہے)

39سالہ اینڈریا ظفیراکاﺅ نامی ٹیچر لندن کے ایلپرٹن کمیونٹی اسکول میں مہاجر بچوں کو تعلیم کے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔جنہوں نے مہاجر بچوں سے گھل مل جانے کیلئے 35زبانوں پر عبور حاصل کیا ہوا ہے۔ ورکی فاﺅنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ چارسال سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بہترین کارکردگی پر منتخب کیا جاتا ہے اور اس سال یہ ایوارڈ پہلی بار برطانوی ٹیچر کو ملا ہے جبکہ اس اعزاز کے حصول کیلئے 170ممالک سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :