اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 13:55

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کو پاکستان ڈے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ آج، بدھ اور جمعہ کو دوپہر 2 بجے سے شام 5بجے تک فیض آباد ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند رہے گا جبکہ رات 12 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہوگا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب موڑ دی جائے گی جسے راولپنڈی صدر سے ہوتے ہوئے پشاور جی ٹی روڈ سے موٹر وے پر جایا جا سکے گا۔

ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ سے راول ڈیم چوک کشمیر ہائی وے سے جا سکے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے ائیر پورٹ جانے کے لیے 9th ایونیو، مری روڈ اور راول روڈ کو استعمال کیا جا سکے گا۔موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے مری جاسکے گی، 19، 21 اور 23 مارچ کو دوپہر 2 بجے سے شام 5بجے تک فیض آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اس کے علاوہ انہی تاریخوں میں ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل تا فیض آباد ، فیصل ایو نیو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد اور مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک بند رہیں گی۔نتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ان تاریخوں میں متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔