Live Updates

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 13:55

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال آج سے کررہا ہے، ڈی جی لاءالیکشن کمیشن محمد ارشد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی آج کام شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس اور سات سال کے فنڈز کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ درخواست پر کارروائی سے متعلق گزشتہ سماعت کے دوران فیصلہ سنایا تھا۔تین رکنی کمیٹی ایک ماہ میں کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں صرف فریقین اور ان کے وکلاءپیش ہو سکیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات