مال مُفت ، دل بے رحم ; اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نئی گاڑی خریدنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 13:36

مال مُفت ، دل بے رحم ; اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نئی گاڑی خریدنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) : اراکین اسمبلی ہوں، وزرا ہوں یا پھر خود اسپیکر اسمبلی، عوام کے ٹیکس کے پیسے بہانے میں کوجئی بھی پیچھے نہیں ہٹتا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نئی گاڑی خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے 28 لاکھ روپے کی نئی گاڑی خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نئی گاڑی کی خریداری سے متعلق کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔