زینب قتل کیس میں زینب کے والد نے ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 13:29

زینب قتل کیس میں زینب کے والد نے ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء)قصور میں قتل ہونے والی زینب کے والد محمد امین نے ایک بار پھر زینب قتل کیس میں تحفظات کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کر دیاہے۔زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ کیس کی تمام کاروائی ٹھیک ہوئی لیکن ہمارے کچھ تحفظات ہیں ۔

ہمیں یہ بات نہیں بتائی جا رہی کہ زینب کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینکنے سے پہلے کہا ں رکھا ں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جب کہ ملزم عمران علی کے گھر والوں کو بھی پولیس نے تفتیش میں شامل نہیں کیا اور پولیس نے ان کو چھوڑ دیاہے ۔اگر ہمیں پہلے دن پتہ چل جاتا کہ ہمارے بچی کہاں ہے تو آج وہ زندہ ہوتی۔زینب کے والد کا یہ بھہ کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے بعد احتجاج میں شامل ہونے والے جن لوگوں کو مارا گیا پولیس نے اس متعلق کوئی کاروائی نہیں کی۔ایف آئی آر تو درج ہوتی ہے لیکن پھر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔یاد رہے کہ قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔اور زینب کی لاش کوڑے کے ایک ڈھیر سے ملی تھی۔