شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں اعلیٰ افسران کی شرکت، نئی مثال قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 13:26

شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں اعلیٰ افسران کی شرکت، نئی مثال قائم ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) :شہید کانسٹیبل محمد لطیف کی بیٹی کی شادی میں اعلیٰ پولیس افسران کی شرکت نے نئی مثال قائم کر دی۔ اعلیٰ افسران نے نہ صرف شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی بلکہ میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئے۔

(جاری ہے)

میزبانوں میں آر پی اور بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور، ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم، ڈی ایس پیز اور ضلع بہاولپور کی پولیس فورس شامل تھی۔

یاد رہے شہید کانسٹیبل محمد لطیف نے 1994ء میں سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپورمیں ڈکیتی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ محمد لطیف کی شہادت کے بعد پنجاب پولیس نے ان کے خاندان کے اخراجات کا ذمہ اُٹھایا اور اب ان کی بیٹی کی شادی کے اخراجات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ شادی میں اعلیٰ افسران نے میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے کر شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :