فوڈ اتھارٹی و ہوٹل مالکان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ریاض محسود

پیر 19 مارچ 2018 13:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) ڈا ئریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود سیچیئرمین آل پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے پی چیپٹر حبیب اللہ زاہد کی سربراہی میں ہوٹل مالکان کی20رکنی وفد نے ملاقات کی ،ہوٹل مالکان نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ریاض محسود نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کو مقاصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہوٹل مالکان کو محفوظ خوراک، احتیاطی تدابیر اور صفائی سے متعلق آگاہی و تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور صاف خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈاتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وفد کے سربراہ حبیب اللہ زاہد نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا قیام خوش آئندہے اور عوام کو بہترین خوراک فراہمی کیلئے اتھارٹی سے بھرپور استفادہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :