جامعہ پشاور کے دو ریسرچ سکالرز حلیم فرمان اور نیلم علی نے پی ایچ ڈی کرلی

پیر 19 مارچ 2018 13:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) جامعہ پشاور کے ریسرچ سکالرز حلیم فرمان اور نیلم علی نے پی ایچ ڈی کرلی۔ سکالر حلیم فرمان کے تحقیقی مقالے کی دفاعی تقریب کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہو ئی ،جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع ’’توانائی کی بچت پر مامور وائرلیس سنسر نیٹ ورک کی تنصیب ‘‘ ہے، جسے انہوں نے ڈاکٹر ہما جاوید کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ تقریب میں جامعہ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، نسٹ کے ڈاکٹر ارسلان احمد اور فاسٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عمر عثمان سمیت ریسرچ سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انوائرمینٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں سکالر نیلم علی نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور انوائرمینٹل سائنسز میں پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرار پائیں۔

ان کے مقالے کا موضوع ’’زرعی زمینوں میں کیڑے مار ادویات کے مضر اثرات کے خاتمے کیلئے بائیو چار کے استعمال کی افادیت ‘‘ہے، جسے انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حزب اللہ خان، ڈاکٹر بشریٰ خان، زرعی یونیورسٹی پشاور کے محبوب عالم اور کامسیٹس ایبٹ آباد کے ڈاکٹر قیصر محمود ، ریسرچ سکالر ز اور طلبہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :