سوات‘ پاک آرمی کیمپ توتانوبانڈئی میں شجرکاری مہم کاآغاز

پیر 19 مارچ 2018 13:36

سوات‘ پاک آرمی کیمپ توتانوبانڈئی میں شجرکاری مہم کاآغاز
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پاک فوج کی جانب سے آرمی کیمپ توتانوبانڈئی میں شجر کاری مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران کبل کی چھے یونین کونسلوں میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کے تعاون سے 10ہزار پودے تقسیم کئے گئے۔ شجر کاری مہم کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںپاک فوج کے بریگیڈئر کاشف عباسی نے بھی شرکت کی اور پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔