پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا کرم ایجنسی کے عہدیداروں کی نامزدگی کا اعلان کردیا

پیر 19 مارچ 2018 13:36

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا کرم ایجنسی کے عہدیداروں کی نامزدگی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) نے کرم ایجنسی سوشل میڈیا کے لئے محمد جمیل مسوزئی کو جنرل سیکرٹری نامزد کرکے باقاعدہ طورپر نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محمدجمیل سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کو اجاگرکرتے تھے‘ مسلم لیگ(ن) کے لئے سخت وقت میں قربانیاں دینے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا مسلم لیگ (ن) کرم ایجنسی کے جنرل سیکرٹری نامزد کردیاگیااور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی پالیسی کو سوشل میڈیا کے ذریعے موثر طورپر اجاگرکرنے کیلئے اپنے تما م ترتوانائیاں بروئے کار لائینگے۔