Live Updates

تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام پر اربوں کا قرضہ ڈال دیا‘ فیصل کریم کنڈی

پیر 19 مارچ 2018 13:36

تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام پر اربوں کا قرضہ ڈال دیا‘ فیصل کریم کنڈی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام پر 232 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیاہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابات سے پہلے جلسے میں کشکول توڑ نے کی باتیں کیاکرتے تھے تاہم انتخابات کے بعد اشیائی ترقیاتی بینک سے سب سے زیادہ قرضے لیے جن میں پن بجلی اورسڑکوں کی بحالی کے منصوبوں سمیت سب سے بڑا منصوبہ پشاور کا بس ریپڈ ٹرانزٹ شامل ہے۔

انہو ںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے دور اقتدار میں عوام پر 232ارب روپے کا بوجھ ڈالنے سے مجموعی طورپر کے پی کے 356ارب روپے کا بین الاقوامی اداروں کا مقروض بن چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات