شمالی کوریائی میزائل وسطی یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،جرمن خفیہ ایجنسی

جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں،جرمن انٹیلی جنس

پیر 19 مارچ 2018 13:31

شمالی کوریائی میزائل وسطی یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،جرمن خفیہ ایجنسی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) جرمنی کی انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی راکٹ وسطی یورپ تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی این ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اولے ڈیہل نے یہ بات قانون سازوں کی ایک خفیہ ملاقات میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ جرمن خفیہ ایجنسی جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتی ہے۔ فوری طور پر بی این ڈی نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :