مریم نواز کا مخالفین کو ’روک سکو تو روک لو کا چیلنج‘،بلاول بھٹو کا دلچسپ انداز میں جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 مارچ 2018 13:09

مریم نواز کا مخالفین کو ’روک سکو تو روک لو کا چیلنج‘،بلاول بھٹو کا ..
کوتی ستیاں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ 2018ء) پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے دئیے گئے چیلنج ’روک سکو تو روک لو ‘ کا دلچسپ طریقے سے جواب دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے کوٹلی ستیاں میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا ۔جلسے سے پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ روک سکتے ہو تو روک لو۔اور آج مریم نواز دیکھ لیں کہ ہم نے روک لیا ہے۔تقریر کے دوران بلاول بھٹو کا اشارہ چئیرمین سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے کی طرف تھا ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب ہمیں چابی والا کھلونا کہا جا رہا ہے لیکن آج بھی نواز شریف سے بڑا چابی والا کھلونا کوئی نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :