ملک بھر کیلئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

پیر 19 مارچ 2018 12:46

ملک بھر کیلئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
فیصل آباد۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) 23 مارچ بروز جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری ، نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے نیز بینکوں ، سٹاک مارکیٹوں میں بھی تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 23مارچ بروز جمعہ کو ملک بھر میں گزیٹڈ ہالیڈے ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری ، نیم سرکاری ادارے ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیاں ، ہائی کورٹس ، سیشن کورٹس، سول کورٹس ، بینکنگ کورٹس، کنزیومر کورٹس ، سروس ٹربیونلز اور دیگر عدالتوں سمیت سٹیٹ بینک آف پاکستان ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، نیشنل بینک آف پاکستان ، تمام شیڈولڈ بینک، مالیاتی ادارے ، ایوان ہائے چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، تمام سٹاک ایکسچینجز بھی بند رہیں گی۔

اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کابھی انعقاد کیاجائیگا جس میں مذکورہ دن کی مناسبت سے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :