’’ظالما‘‘فیم گلوکارہ ہردیپ کور اپنے پہلے سولو ٹور پر جلد برطانیہ جائیں گی

پیر 19 مارچ 2018 12:46

’’ظالما‘‘فیم گلوکارہ ہردیپ کور اپنے پہلے سولو ٹور پر جلد برطانیہ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم کا مشہور گانا’’ظالما‘‘گانے والی گلوکارہ ہردیپ کور اپنے پہلے سولو ٹور پر جلد برطانیہ جائیں گی،ہردیپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپریل میں اپنے پہلے سولو ٹور کو لے کر بے حد پر جوش اور خوش ہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنے عالمی پرستاروں سے رابطہ کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے کہا کہ برطانیہ کا سولو ٹور ان کا ایک خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے ،ان کے وہاں بہت زیادہ پرستار ہیں جن سے ملنے کو وہ بے تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :