مشال خان قتل کیس; مطلوب ملزم اشتہاری صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 12:27

مشال خان قتل کیس; مطلوب ملزم اشتہاری صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے ..
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) : مشال قتل کیس میں مطلوب اور اشتہاری قرار دئے جانے والے ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور گرفتاری دے دی۔ ملزم صابر مایار گذشتہ 11 ماہ سے اشتہاری مفرور تھا۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق مشال خان قتل کیس میں مطلوب ملزم اشتہاری اسد کاٹلنگ کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ مشال خان پر توہین رسالتﷺ کا الزام عائد کر کے مشتعل ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :