امریکی صدر کی بیٹی اور داماد کو لے جانا والا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 12:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکا اپنے شوہر کے ساتھ واشنگٹن سے نیویارک جا رہی تھیں۔ ہیلی کاپٹر میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور ان کے داماد سوار تھے۔ دوران پرواز ہی ہیلی کاپٹر کا انجن فیل ہو گیا۔ تاہم ہیلی کاپٹر کو باحفاظت دوبارہ ائیر پورٹ پر اُتار لیا گیا۔